• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 فیصد امریکی جو مسلم پیدا ہوئے اب مسلم نہیں، تازہ انکشافات

کراچی (نیوز ڈیسک) 25 فیصد امریکی جو مسلم پیدا ہوئے اب مسلم نہیں ہیں،اسلام کے حوالے سے تازہ انکشافات، رپورٹ میں اسلام میں داخل اور اس سے نکلنے کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا، جو پیو ریسرچ سینٹر کے مذہبی منظرنامہ پر مبنی ہے.

 36ممالک کے سروے میں سے 13میں مسلم آبادی کا تجزیہ ممکن ہوا، جن میں امریکہ، کینیا، انڈونیشیا اور ترکی شامل ہیں،تین چوتھائی امریکی مسلمان ہیں یعنی25فیصد امریکی جو مسلم پیدا ہوئے اب مسلم نہیں ہیں۔ 

ان میں سے 13فیصد اب غیر مذہبی اور 6فیصد عیسائی ہیں،امریکا میں 20فیصد مسلمانوں نے بچپن میں دوسرا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا،صرف 75 فیصد مسلم پیدا ہونے والے امریکی اب بھی مسلم ہیں.

13ممالک میں 3فیصد سے کم بالغ افراد نے اسلام چھوڑا یا قبول کیا،11فیصد کینیا کے مسلمانوں نے عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا،بنگلہ دیش، بھارت، اور ترکی میں تقریباً تمام موجودہ مسلمان بچپن سے مسلم ہیں،کینیامیں 8فیصداورگھانا میں 6 فیصد عیسائی بنے ۔

اہم خبریں سے مزید