• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے نئے سونگ کو بھارتی مداحوں نے ناپسندیدہ قرار دیدیا

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سِنگر عاطف اسلم کے نئے سونگ کے بارے میں بھارتی مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کردیا،اسی وجہ سےنئے سونگ کو سوشل میڈیا پر بہت کم ویوزملے ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں جب بھی عاطف اسلم کا کوئی سونگ ریلیز ہوتا تھا،تو ایک ہی روز میں سوشل میڈیا پر لاکھوں ویوز مل جاتے تھے۔ عاطف اسلم کو بھارتی مداح اپنا ہیرو مانتے ہیں، اسی وجہ ان کو ان کی آواز میں پاکستانی سونگ’’سب کا شجرہ پاکستان‘‘ پسند نہیں آیا۔23مارچ کے موقع پر ریلیز کیے گئے اس نغمے کو عمران رضا نے لکھا، جو اس سے قبل بھی کئی نغمے لکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کے 2016بعد سے بالی وڈ کے لیے پاکستانی گلوکاروں پر بھارت نے پابندی عائد کررکھی ہے۔ پاکستان کے قومی دن23مارچ کے موقع پر ریلیز کیے گئے عاطف اسلم کے نئے نغمے کو عمران رضا نے لکھا ہے، جو اس قبل راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے لیے کئی نغمے لکھ چکے ہیں۔عمران رضا کے لکھے گئے مقبول نغموں میں ’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے ‘‘اور ’’مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے‘‘،شامل ہیں۔نئے نغمے میں پاکستان کی ترقی اورامن کا پیغام دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید