لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مانگا منڈی گرلز کالج کو بسیں فراہم نہ کرنے کی درخواست پر ڈائریکٹر کالجز کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے حکم دیاکہ ڈائریکٹر کالجز درخواست پر 30 روز میں موقف سن کر فیصلہ کریں، عدالت ڈائریکٹر کالجز کو گرلز کالج کو بسیں فراہم کرنے کا حکم دے۔