• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر، چیتا، جگوار اورتیندوا کو ریگولیٹ کرنے کی مہم کاآغاز

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔پہلے مرحلے میں صوبے بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30 دن کے اندر انہیں ڈیکلیئر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ،عوامی سہولت کیلئے ”پاس ایپ“متعارف کروا دی ہے۔ بڑی بلیوں کے مالکان کو 30 دن کے اندر ”پاس ایپ“کے ذریعے اپنی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔