• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن اور تربت میں دھماکے، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ+ تربت (این این آئی+ نامہ نگار) چمن کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ لیویز حکام کے مطابق چمن میں لیو یزکی گاڑی گز رہی تھی کہ پل کے نیچے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد لیویز نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آورو ں کی تلا ش شروع کردی ۔ تربت سے نامہ نگار کے مطابق بی اینڈ آر کالونی میں ہونے والے 4 دھماکوں اور اس کے بعد شدید فائرنگ کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے رہائشی کوارٹرز کو نشانہ بنایا، جس میں دو خاندانوں کے 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت پھلان ولد مراد، زکیہ بنت پھلان، زراتون بنت پھلان، ہدائر بنت غلام محمد اور سازین بنت مراد کے نام سے کی، جو سب کے سب بی اینڈ آر کالونی کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کوئٹہ سے مزید