• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص قتل، حادثہ میں خاتون جاں بحق، نومولود بچے کی لاش برآمد، ڈرائیور سوتے میں چل بسا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، باپ اور کمسن بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں محمد شعیب، اس کی 30 سالہ بیٹی بختاور فاروق اور 2 سالہ نواسی عزا شعیب کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری۔ یہ خاندان دبئی سے پاکستان عید منانے آیا تھا اور اپنی موٹر سائیکل پر سڑک کنارے کھڑا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی ایک بااثر ٹرانسپورٹر کا بیٹا چلا رہا تھا۔ حادثہ میں بختاور فاروق موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ذرائع کے مطابق، حادثے کے بعد ملزم کے والد نے گاڑی تھانے میں جمع کروا دی۔ ادھر تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سیون سے ایک نومولود بچے کی نعش ملی۔ دریں اثناءچینی کمپنی کا ڈرائیور 40 سالہ خرم رشید سوتے میں زندگی کی بازی ہارگیا نعش پمز منتقل کر دی گئی۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے اٹھال میں فائرنگ سے صداقت زندگی کی بازی ہارگیا۔
اسلام آباد سے مزید