• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ سٹاف سے اسلحہ کی نوک پر کیش چھیننے والے دو ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پٹرول پمپ سٹاف سے اسلحہ کی نوک پر کیش چھیننے والے دو ملزموں کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم 19 لاکھ 22 ہزار 640 روپے برآمدکرلی گئی ، تھانہ صدر بیرونی پولیس کے علاقہ میں3روز قبل ایک پٹرول پمپ کاعملہ نقدی لے کر بینک جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین کرفرار ہوگئے تھے ،وقوعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،جس پر صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں پمپ ملازم فیضان اور انظر گل عرف بورہ (افغان شہری) شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی مکمل رقم 19 لاکھ 22 ہزار 640 روپے برآمد ہوئی ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی رقم مدعی کے حوالے کر دی، ڈکیتی کے ملزمان کی قلیل وقت میں گرفتاری اور سو فیصد برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او صدر بیرونی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد رقم کی برآمدگی پر مقدمہ کے مدعی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا خصوصی شکریہ اداکیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید