اسلام آباد(جنگ نیوز)مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی ڈھیروں مبارکبادیں،اللہ پاک پاکستان کوامن وآشتی کاگہوارہ، رواداری اور بھائی چارے کامرقع بنادے۔ماہ صیام اور عیدالفطر ہمیں براداشت، نرم خوئی، باہمی محبت ، مساوات، انصاف اور اعتدال کادرس دیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار معروف سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنماء راشد چوہان، سہیل رومی،طارق غوری،مقبول کھو کھر،دانیال کھو کھر،پاسٹر قیصر،پاسٹر ناصر،پاسٹر وکرم،پاسٹر خالد،پاسٹر شکیل،پاسٹر زاہد و دیگر مذہبی رہنماوں نے کیا۔راشد چوہان کامزید کہناتھا کہ وطن عزیز پاکستان جن چیلنجز سے نبردآزماہے ان کاسامنا اتفاق اتحاد اور یقین محکم کیساتھ ہی ممکن ہے۔ہم اسی صورت کامیابی کیساتھ آگے بڑھ سکتےہیں جب اقبال کے افکار اور قائد کے فرمودات پر مکمل عمل پیراہونگے۔انھوں نے کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ اللہ پاک کے احکامات کے تحت نفس پر حاوی ہوکر صبرتحمل اور برداشت کواپنا کر رب کی رضاء اور خوشنودی حاصل کرنے کی سعی کرتےہیں اسی طرح مسیحی برادری بھی ان ایام میں روزےدار ہے اور روزوں کے بعد 20 اپریل کو اپنامذہبی تہوار ہیپی ایسٹر جوش وخروش کے ساتھ منائے گی۔