راولپنڈی، مری (اپنے رپورٹر سے، نمائندہ جنگ)مری میں عید الفطر تعطیلات کے سلسلے میں ایمرجنسی کور پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران سعیدنے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عید الفطر کور پلان سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر ہیلپ لائن 1122 سمیت ریسکیو کنٹرول روم نمبرز 0519330016,0519330025 اور ضلعی انتظامیہ کے ڈسٹرکٹ کنٹرول کے نمبر 0519269016, 0519269018 پر معلومات دی جا سکتی ہیں۔