راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں رواں ماہ 9پولیس مقابلوں میں ایک منشیات فروش اور 8ڈاکومارے گئے جب کہ ایک موٹرسائیکل چور کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، شہرمیں ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے جہاں شہری پریشان ہیں وہاں راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گردگھیراتنگ کرتے ہوئے ضلع بھرمیں ان کے خلاف آپریشن بھی شروع کررکھاہے ، مجرموں کی پکڑدھکڑ کے ساتھ ایک ماہ میں 9جرائم پیشہ افراد کوٹھکانے لگاناعوام کے لئے طمانیت کاباعث ہے یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ مذکورہ 9ملزموں میں ایک بھی مقامی نہ تھاان میں سے 3کاتعلق افغانستان ،4 کاخیبرپختونخوا،ایک مری اور ایک اوکاڑاکارہنے والاتھا، رواں ماہ یکم مارچ کوتھانہ نصیر آبادکے علاقہ سادا روڈ پرپولیس مقابلہ میں 2مبینہ ڈاکوسلمان اور خلیل ہلاک ہوئے جو 8 سنگین مقدمات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔