• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے اغواء کیا گیا شہری صوابی سے بازیاب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی سے اغواء کئے گئے شہری کوصوابی میں پولیس آپریشن کرکے بحفاظت بازیاب کرالیاگیا، اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹرہارون حیات شدید زخمی ہوگیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں مغوی عباس علی رواں ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا، فیملی نے تلاش کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد گزشتہ روز پولیس کو رپورٹ کی جس پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے اغواء کاروں کا سراغ لگا کر صوابی میں ریڈ کیاجہاں اغواکاروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے تھانہ صدر بیرونی کے سب انسپکٹرہارون حیات شدید زخمی ہوگئے انہیں راولپنڈی کے ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے منتقل کردیاگیا، صدر بیرونی پولیس نے صوابی میں آپریشن کرتے ہوئے مغوی عباس علی کو بحفاظت بازیاب کر کےایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا ، واقعہ کا مقدمہ متعلقہ ضلع میں درج کروایا جا رہا ہے،ترجمان کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مغوی کا ملزمان کے ساتھ رقم کا تنازع تھا جس وجہ سے انہوں نے اسے اغواء کیا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
اسلام آباد سے مزید