راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرباشاہ خان انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اینڈسکیورٹی سید علی رضا سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی ضلع میں روانہ کر دیا گیا۔