راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اس کی گاڑی چھین لی گئی ، تھانہ نصیرآباد کو محمد سلیم نے بتایا کہ چوکی حمیداں کے علاقہ میں میں اپنی گاڑی ٹیوٹا میں اپنے پراپرٹی کے دفتر جانے کے لئے گھر سے نکلا تو گھر سے تھوڑے فاصلے پر 3 نامعلوم لڑکوں نے میری گاڑی کو ہاتھ دیا،میں نے گاڑی روک لی ان میں سے ایک لڑکا مجھ سے کسی کے گھر کے متعلق پتہ معلوم کرنے لگا ، میں گاڑی سے باہر نکل کر پتہ سمجھانے لگا تو دوسرے لڑکے نے میری آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دیں۔