راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی پر 35قصابوں کو گرفتار کر کے 584500روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ بیس دکانیں سیل کرتے ہوئے دو ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اے سی صدر حاکم خان کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران قصاب مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرتے پائے گئے تھے۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت سمیت کوئی بھی چیز مقرر کردہ سرکاری دام پر فروخت نہیں کی جاتی ۔گزشتہ روز مرغی کا گوشت بھی ریکارڈ 950 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔ سبزی فروٹ، مرغی اور گوشت کی دوکانوں کے باہر بیس روپے میں فروخت کی گئی سرکاری قیمتوں کی لسٹ چسپاں ضرور ہوتی ہے مگر اس پر آج تک کہیں عمل نہیں ہوا۔