اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں مقیم پردیسی عید الفطر اپنے پیاروں کے ساتھ کرنے والے منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش رہا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن مسافروں سے کرایوں بارے دریافت کرنے اچانک فیض آباد پہنچ گئے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے گاڑیوں میں جا کر مسافروں سے براہ راست مکالمہ کر کے کرایہ نامہ اور ٹکٹس کی تصدیق کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جمعہ سے پردیسیوں نے واپسی شروع کی جمعرات کو ہم نے ٹیمز بنا لی تھیں، تمام اڈوں پر مجسٹریٹس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمز تعینات ہیں، زائد کرایہ وصولی پر اب تک 4 بسوں کو بند کیا گیا ہے، کمپلینٹ نمبر پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔