• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ ، کار چوری کر کے فرار ہونے والا ایک ملزم ماراگیا، دو فرار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)نیو ٹاؤن سے کار چوری کر کے فرار ہوتے تین ملزمان نے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے کچھ دیر قبل نیوٹاؤن سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ملزمان نیوٹاؤن کے علاقہ سے کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، رتہ امرال پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی چھوڑ کر قبرستان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرتے رہے، فائرنگ کے دوران زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو اسی دوران دم توڑ گیا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری تھی ۔
اسلام آباد سے مزید