• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید سائنسی علوم پر دسترس ضروری، شازیہ رضوان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید سائنسی علوم پر دسترس حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایک لڑکی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ایک خاندان کو سنوارنا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رتہ امرال یوسی۔1 میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پرنسپل،سکول سٹاف،بڑی تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ شازیہ رضوان نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کیں۔
اسلام آباد سے مزید