• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سالہ بچے کے قتل کے ملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے چار سالہ عمر مختار راٹھور کے قتل میں ملوث مجرموں حمزہ جہانگیر ، آفتاب ظفر ، یاسر چوہدری کی پھانسی کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزاکیخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹرائل کورٹ نے 2023 میں قتل میں ملوث مجرم حمزہ جہانگیر ،آفتاب ظفر،یاسر چوہدری کو دو دو مرتبہ پھانسی، 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔عمر راٹھور کو دسمبر 2019 میں بہارہ کہو سے تاوان کیلئے اغواء اور پھر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید