• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایئر یونیورسٹی میں واک

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کی شعور سوسائٹی نے جعفر ایکسپریس حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے بڑی تعداد میں طلبہ نے واک میں شرکت کی اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔واک کے دوران طلبہ نے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید