• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال جون میں پاک امریکا کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ پر اتفاق

اسلام آباد( طاہر خلیل) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان،امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رواں سال جون میں پاک امریکا کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ پر اتفاق کیا گیا ، محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہاقائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی اور رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید