اسلام آباد (آن لائن)آئی ایم ایف 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ کے عرصے میں فراہم کرے گا جبکہ تین ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمتیں فکس کرکے عوام کو بجلی میں ریلیف دیا جائیگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ رعایتی قرض ہوگا،ششماہی جائزے کے ساتھ ہی موسمیاتی تبدیلی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کو آر ایس ایف کے تحت کلائمیٹ فنانسنگ قرض دیا جائے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان کے توانائی سیکڑ میں عوام کو ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے‘تمام بجلی صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا۔