کراچی (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ایک دہائی میں مصنوعی ذہانت ڈاکٹرز اور اساتذہ کے جگہ لے لی گی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی اتنی پیشرفت کرلے گی کہ دنیا میں بیشتر کاموں کے لئے انسانوں کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ابھی مختلف شعبوں جیسے طب اور تعلیم میں ہمیں انسانی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مگر آئندہ دہائی کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی ہی ڈاکٹر اور استاد کی جگہ سنبھال لے گی۔