• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونی کیشن کیلئے بیپ ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی ) نے سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونی کیشن کیلئے بیپ ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی ، بیپ ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ وزارت آئی ٹی اور ماتحت اداروں میں مکمل کی گئی، بیپ ایپلی کیشن کے مختلف مراحل کی کلئیرنس جاری ہے، کلئیرنس کے بعد ایپلی کیشن وفاقی ملازمین کیلئے لانچ کی جائے گی، بورڈ حکام کے مطابق بیپ ایپلی کیشن کی فائر والز اور ڈیٹا پروٹیکشن میکنزم کی کلئیرنس کی جارہی ہے ، سائبر سیکورٹی اور دیگر حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے ایپ میں خامیوں کی کلئیرنس کی جارہی ہے، ٹیسٹنگ کے دوران ایپ کے فیچرز میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایپلیکیشن کی کارپوریٹ لک کو تبدیل کرکے وٹس ایپ لک دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید