کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مخصوص سیکٹرز میں خرید و فروخت، اتار چڑھاو کے بعد مثبت رحجان برقرار ، کے ایس ای 100انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 10 ارب 18 کروڑ 73 لاکھ روپے بڑھ گئی،48.32 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،کاروباری حجم بھی 7.49 فیصد کم رہا، جمعرات کو مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی،سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈگیس اور بینکنگ سیکٹرز کی چند کمپنیوں میں خریداری سے اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 34.43 پوائنٹس کے اضافے سے 117806.75پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30 انڈیکس 50.36 پوائنٹس کے اضافے سے 36346.67 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 51.70پوائنٹس بڑھنے سے 73340.42 پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10 ارب 18 کروڑ 73 لاکھ 77 ہزار روپے کے اضافے سے 14374 ارب 20 کروڑ 85 ہزار روپے ہو گئی۔