• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، عدالتی اصلاحات کا متنازع قانون منظور، اپوزیشن نے چیلنج کردیا

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز منتخب عہدیداروں کو ججوں کی تقرری کے لیے مزید اختیارات دینے کا متنازع قانون منظور کیا، اس اقدام کو حزب اختلاف نے فوری چیلنج کیا۔اس قانون سازی کو حق میں 67 اور مخالفت میں ایک ووٹ سے منظور کیا گیاجبکہ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ کے 120 قانون سازارکان ہیں۔یہ ووٹ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے متنازع عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس نے 2023 میں غزہ جنگ شورع ہونے سے قبل اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی تحریکوں میں سے ایک کو جنم دیا۔اس بل کی منظوری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت اٹارنی جنرل گلی بہارو-مائارا کو برطرف کرنے کی کارروائی شروع کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے ساتھ تعطل کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید