• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، گریڈ 17 تک اہلکاروں کی ترقی معامالات ایک ماہ میں مکمل کرنیکا حکم

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر، گریڈ 17 تک اہلکاروں کی ترقی معامالات ایک ماہ میں مکمل کرنیکاحکم گریڈ 16 اور17 کے عہدوں پر ترقی، ٹائم اسکیل کے کیسوں کیلئے پینلز کی تیاری کی ہدایت ،ایف بی آر نے چیئرمین رشید محمود لنگڑیال کی منظوری سے بی ایس-1 سے بی ایس-17 تک کے افسران اور اسٹاف کی ترقی اور ٹائم اسکیل کے معاملات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن نمبر C.No.25(3)M/HR.IR-VI/2025 جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ متعلقہ بھرتی قوانین اور ٹائم اسکیل پالیسی کے مطابق یہ عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بی ایس-15 تک کے عہدوں کے لیے ترقی اور ٹائم اسکیل کیسز کو مقررہ مدت میں حتمی شکل دیں کیونکہ وہی اس معاملے میں مجاز تقرری اتھارٹی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید