• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، رہنماء چار گھنٹے انتظار کرتے رہے

اسلام آباد (ایوب ناصر ) بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو کسی کی ملاقات نہ کرائی گئی ، پی ٹی آئی کی قیادت چار گھنٹے گیٹ پر انتظار کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دل کا غبار نکالنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ، ملاقات کیلئے آنیوالوں میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، سنی اتحاد کے حامد رضا ،ایم ڈبلیو ایم کے علامہ راجہ ناصر عباس، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اعظم سواتی اوربانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ شامل تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا عدالتی احکامات کی آج توہین ہوئی انکے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،عمر ایوب نے کہا جیل میں حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید