• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پی ایم آئی ایف 25 کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلیں

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت نے پاکستان کے پہلے نیشنل منرلز ہار مونائز یشن فریم ورک کا اعلان کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے8تا9اپریل اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم2025ء (پی ایم آئی ایف25-)میں پیش کیا جائے گا ۔فریم ورک کا مقصد ملک کے تمام صوبوں میں کان کنی قو اعد و ضو ابطہ کو یکساں اور ہموار کرنا ہے ۔ سرمایہ کار دوست منرل پالیسی کو یقینی بنا کر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ پاکستان میں وسیع تر معدنی ذخائر ہیں جن میں تانبہ ‘ لوہا ‘ سونا ‘ سنگ مرمر اور چپسم شامل ہیں ۔ جن کی قدر کا تخمینہ 6ٹریلین ڈالرز لگایا گیا ہے ۔ کے اشتراک سے فریم ورک تشکیل دیا ہے ۔ تاکہ ایک ہموار ریگو لیٹری ڈھانچہ وضع کیا جائے ۔ اس کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید