کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی سمی دین بلوچ کی ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی سمی دین بلوچ کی ایم پی او کے تحت حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سمی دین بلوچ کو غیر قانونی گرفتار کیا گیا ہے۔ سمی دین بلوچ کو 24مارچ کو شام 5:30بجے گرفتار کیا گیا تھا۔ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور پریس کلب جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں رہا کردیا۔ اس کے بعد 26مارچ کو پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے بند کر کے سمی دین بلوچ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا۔