کراچی(آئی این پی)کراچی کی ماتحت عدالت نے شارع فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزم انیق کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم انیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے کار کی ٹکر سے دو لوگ قتل کیے ہیں۔عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ آپکی عمر کیا ہے، ملزم نے بتایا کہ اسکی عمر 16 سال ہے، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کی عمر سترہ سال ہے، عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ گرفتار ملزم کی عمر کا تعین کرنے اور گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔