• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم ایکٹ مقدمہ میں گرفتار صحافی کی ضمانت منظور

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کر لی۔ گذشتہ روز ایف آئی اے حکام نے صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا ، عدالت نے صحافی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ادھر وکلا نے وحید مراد کی ضمانت درخواست پر سماعت دوران عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے کیا مواد برآمد کیا ہے؟ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے اخترمینگل کے الفاظ کا حوالہ دیکر پوسٹ کی ہے۔ وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ پہلی ٹویٹ اختر مینگل کا بیان ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی جو بات کی جا رہی ہے اس میں کہا گیا کہ بلوچ نسل کشی کی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید