کراچی (اسٹاف رپورٹر) اردویونیورسٹی کے ریٹائرڈپروفیسرقاری بدرالدین اسپتال میں داخل کر دیا گیا، وجہ صدمہ عدم واجبات، ڈاکٹرتوصیف احمد خان، کنوینر، آرگنائزنگ کمیٹی برائے ریٹائرڈ اساتذہ وعمال، اردو یونیورسٹی ،نےوفاقی وزیرتعلیم خلادمقبول صدیقی سےاپیل کی ہےکہ اردویونیورسٹی کے پروفسیر قاری بدرالدین کوفوری انکےواجبات اداکئےجائیں تاکہ انکےا ہل خانےان کی زندگی چاننےکے لیے ہر ممکن علاجو معالجہ کے اخرابات برداشت کرسکیں۔ انہوں نےمزیدبتایاکہ یونیورسٹی انتظامیہ نےریٹائرد اساتذہ وعمال کے لیےمیڈیکل سہولت کئی سالوں سےبندکررکھی ہیں۔پروفیسرقاری بدرالدین کوگذشتہ دنوں ایک سخت دل کادورہ پڑالہذاانہیں فوری کارڈیواسپتال(این ائٓی سی وی ڈی (لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نےانکی حالت کی نزاکت کو دیکھتے ہوئےاسپتال میں داخل کرلیا۔