اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنے ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس دینے کی منظوری دی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی نیشنل ایمپلائز یونین پا کستان کے عہد یداروں بونس کی ادائیگی پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سید عطا ء الر حمن‘ سیکرٹری بورڈفرید اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر کاشکریہ ادا کیا ہے۔