• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کا سیمینار‘ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ، جنرل قیوم

لاہور( رپورٹ:عیشہ آصف) صدرپاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہےکہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے سب کو متحد ہوکر نمٹنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیراہتمام خصوصی سیمینار بعنوان "دہشت گردی۔۔اور فوج کا کردار ʼʼسکیورٹی ادارے اور سپہ سالار کے خلاف منفی پروپیگنڈا کا سدبابʼʼ میں کیا گیا دیگر مقررین کہا کہ فوج اور عوام کےدرمیان بہت مضبوط رشتہ ہے چند لوگ دراڑ ڈالنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں, دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں،معاشرے میں رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا، گیسٹ آف آنزز و سپیکرز میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS)، عزیز احمد اعوان (چیف آرگنائزرPESS)، رئیس انصاری، عظمیٰ کاردار، بریگیڈیئر (ر) نادر میر، پروفیسر ڈاکٹر منیبہ افتخار، پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی، عثمان احمد بھٹی، سلمان غنی، میجر خانزادہ محمد علی، پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان، عبدالکریم آسی شامل تھے اور میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے سر انجام دیئے۔ لیفٹنینٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے سب کو متحد ہوکر نمٹنا ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید