کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ مالی سال 25 ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران ریٹیل ٹرانزیکشنز کا حجم 11 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر2143ملین تک پہنچ گیا جبکہ ٹرانزیکشنز کی مالیت 12 فیصد اضافے سے 154 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی‘ملک میں مو بائل بینکاری ایپ کے استعمال کنندگان کی تعداد 7 فیصد بڑھ کر2 کروڑ 10 لاکھ ، ای منی اور برانچ لیس بینکاری والٹس کے استعمال کنندگان کی تعداد بالترتیب بڑھ کر47 لاکھ اور 6 کروڑ 30 لاکھ جبکہ انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 33 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔