• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیٹ ایریا، منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے، سائیٹ ایریا میں مخالف سمت سے آنے والے منی ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ محمد ارسلان ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا،موقع پر موجود شہریوں نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق متوفی اتحادٹاون کا رہائشی ، آبائی تعلق ہزارہ کے پی کے اور سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں ملازم تھا ، سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی مویشی چنگی کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص اور کار سوار خاتون جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح حیدرآباد سے آتے ہوئے جانوروں کی چنگی کے قریب کار نمبرBRU-967 میں محمد اسلم بھٹی ولد گل محمد اپنی فیملی کے ساتھ کراچی آرہے تھے کہ ڈرائیور کو نیند کا جھٹکا آنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کنارے کرسی پربیٹھے 54 سالہ چندن مل ولد ڈنو پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں چند ن مل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار 55 سالہ خاتون عصمت بانو زوجہ محمد اسلم بھٹی زخمی ہوگئی جو دوران علاج دم توڑگئی ، حادثے میں 25 سالہ اسد علی ولد محمد اسلم اور 45 سالہ زبیر ولد سجاد بھی زخمی ہوئے ،دریں اثنا سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی انٹر چینج کے قریب تیز رفتار دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک کار الٹ گئی ،حادثے میں زخمی کار میں سوار دو افرا د کوطبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید