کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی ویکجہتی کے لئے القدس ریلیاں نکالی گئیں، کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مر کزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب ریلی نکالی گئی جس میں مرد،خواتین وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت مسلمان وزرائے خارجہ کی کانفرنس بلا کر فلسطین میں جاری صیہونی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ اسرائیل کا زعم اور ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ ختم ہوتا جا رہا ہے، حسنین مہدی،،مولانا جعفر سبحانی،مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی،مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔