• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کے مشن کو پورا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، شاداب نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے سنی تحریک کے35ویں یوم تاسیس کے موقع پر افطار ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے شہداء کے مشن کو پورا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، آج کا دن شہداء قائدین سے تجدید عہد وفا کرنے کا دن ہے،پاکستان سنی تحریک کے عہد کرتے ہیں کہ اسلام کی سربلندی ملک کی سلامتی اور حقوق اہلسنت کے حصول اور اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد تیز ،ختم نبوت وناموس رسالتؐ اور صحابہ کرام واہلبیت اطہار کی عزت وحرمت کا ہر حال میں تحفظ کرینگے،اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے، کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی قائم رکھیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید