کراچی (اسٹاف رپورٹر )سہراب گوٹھ کے علاقے میں ملزمان سے پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی گولی لگنے سے 18 سالہ محمد امید ولد صیتول خان جاں بحق ہو گیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او سہیل خاصخیلی کے مطابق مقتول جمالی گوٹھ کا رہائشی تھا،اس کی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ،واقعہ کے وقت وہ دودھ کی دکان کے باہر کھڑا تھا کہ ایک گولی اسے آ کر لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ۔