کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شہدائے غزہ کی غائبانہ نماز جنازہ خالد بن ولید روڈ پر ادا کی گئی، امامت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کی ، اس موقع پر کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران موجود تھے ۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے، فیصل ندیم نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔