• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولو گراؤنڈ میں نماز عید صبح آٹھ بجے ہوگی، انتظامات کر لئے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوگا، نماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی، مولانا محمد احمد سلیمی امامت کرینگے،ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال علیشان سیال کے مطابق پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، اسلامی ملکوں کے سفارتکار، سابق اور موجودہ وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیاتی اداروں کے سربراہان، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سربراہان اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید