کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز منگل 8 اپریل سے ہوگا جس میں تقریباً تین لاکھ 79ہزار کے لگ بھگ امیدوار شریک ہوں گے اس بات کا اظہار ناظم امتحانات ظہیر بھٹو نے اپنے دفتر میں جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ چیرمین بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں جس کے تحت بورڈ آفس کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے ۔