کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح رمضان المبارک کا جمعتہ الوداع نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،شہر بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے،لاکھوں مسلمانوں نےگناہوں سے معافی ملک کے استحکام ، نفاذ نظام مصطفیٰؐ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں ۔