• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکارہ نے وضاحت پیش کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دو مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

انہوں نے شیئر کی گئی پہلی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں، مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

مذکورہ انسٹا اسٹوری کے بعد اداکارہ کے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تاہم جلد ہی انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت دے دی۔

انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی اور شوبز انڈسری چھوڑنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں فی الحال انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی بلکہ پرانی انسٹا اسٹوری میرے بھائی نے مذاق میں شیئر کی تھی لیکن میں مستقبل میں انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہوں تاکہ اپنے گھر اور بچوں پر توجہ دے سکوں۔

واضح رہے کہ غنیٰ علی شادی اور پھر بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین پر واپس آئیں۔

طویل وقفے کے بعد انہوں نے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں زارا کے کردار سے واپسی کی۔

خیال رہے کہ غنیٰ علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایۂ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ غنیٰ علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ ناں اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید