کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عید لفطر کے موقع ملک بھر میں یک جہتی کا اظہار کیا جائے،عید کے موقع پر غریب اور نادار افراد کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے، عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی اور بے روزگار ی کے خاتمے کے لئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے،ملک اس وقت جس نازک حالات سے دوچار ہے اس میں ہمیں اتحاد اور اتفاق کو اہمیت دینا چاہئے، کسی بھی قسم کا انتشار ملک کو مزید تباہی سے دوچار کردے گا،ملک کے دو صوبے بلوچستان اور کے پی کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں، سیکیورٹی اداروں پر حملے،بے گناہ شہریوں کی ہلاکت سےثابت ہورہا ہے کہ بیرونی عناصر پاکستان میں انتشار اور افراتفری پیدا کر کے اسے معاشی طور پر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ان کی ایسی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوسکے گی،عید الفطر پر ملک بھر میں نماز کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں ،ہمیں اپنے اتحاد سے ملک کو اس مقام پر لے جانا ہوگا جہاں پورے سال عید جیسی خوشیاں ہوں۔