• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ڈپلومیٹک کمیونٹی کے اعزاز میں روایتی افطار، مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے افراد کی شرکت

پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں پیرس کی معروف شخصیت چوہدری ابرار کیانی کا فرانسیسی اور‎ ڈپلومیٹک کمیونٹی کے اعزاز میں روایتی گرینڈ افطار عشائیہ کا اہتمام ۔ ‏‎اس روایتی اور بین الثقافتی عشائیہ میں مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے لوگوں سمیت پولیس افسران اور بزنس مینوں نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال “افزان شاہ نواز “چوہدری ابرار کیانی اور “توصیف ابرار کیانی” نے گرم جوشی سے کیا ۔افطار عشائیہ تقریب کے میزبان ابرار کیانی نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک خوبصورت اور مثبت پیغام ہے جو بین المذاہب ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔ رمضان صرف روزے اور عبادت کا مہینہ ہی نہیں بلکہ یہ قربت، بھائی چارے اور محبت کے جذبات کو پروان چڑھانے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ایسی تقریبات مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے عقائد و روایات کا احترام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید