کراچی (جنگ نیوز) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے کہا ہے کہ مجھے بے نظیر نے عمرہ کرایا تھا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالرزاق جامی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے گاؤں کی سڑک بنوائی۔ میرا سب سے بڑا انعام روزہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرنا ہے۔ میاں شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں رہنے کیلئے کمرہ دیا ہوا تھا۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔ ٭نامور اسٹیج و ٹیلی ویژن اداکار اور کامیڈین کاشف خان ”جیو نیوز“ کے مقبول مزاحیہ شو ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان بنے۔ انہوں نے اپنی شاندار حسِ مزاح، برجستہ جملوں اور دلچسپ لطیفوں سے شو میں قہقہوں کی گونج پیدا کر دی۔ حاضرین نے ان کی مزاحیہ گفتگو سے خوب لطف اٹھایاجبکہ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہونے والے اس شو میں مختلف گیمز بھی کھیلے گئے۔ کاشف خان نے شوبز، اپنی زندگی اور کامیڈی کے سفر سے متعلق دلچسپ قصے بھی سنائے، جنہیں ناظرین نے بے حد سراہا۔ شو میں موجود حاضرین نے ان سے دلچسپ سوالات کیے، جن کے انہوں نے اپنے منفرد انداز میں جواب دیے۔ یہ تفریح سے بھرپور پروگرام اتوار کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔