• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی احمد نورانی کے لاپتہ بھائیوں کا کیس، سیکرٹری داخلہ، دفاع و آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت سے جلاوطن صحافی احمد نورانی کے11دن سے لاپتہ کئے جانے والے 2 بھائیوں سیف الرحمن حیدر اور محمد علی کی بازیابی سے متعلق مقدمہ میں وفاقی سیکرٹری ہاء داخلہ و دفاع اور آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت7 اپریل کے لیے مقرر کردی ہے ،ہفتہ کے روزجسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے جاری گذشتہ سماعت کے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے 7 اپریل سے پہلے پہلے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے آئی جی کو بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،حکمنامہ کے مطابق آئی جی نے گزشتہ سماعت کے دوران بتایاتھا کہ ابھی کچھ اداروں کی رپورٹیں آنا باقی ہیں،جب تک تمام رپورٹیں نہ وصول ہو جائیں ،اس معاملہ کا حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید