• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے اختیارات کی منتقلی کا اہم فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کے بطورانچارج وزیرکےاختیارت سےمتعلق رولزآف بزنس1973میں اہم ترمیم کردی گئی ہے۔ نئی تر میم کے تحت وزیراعظم اپنےانچارج وزیرکےفرائض وزیرمملکت اورمشیرکوتفویض کرسکیں گے۔ تر میم کے تحت وزیراعظم وزیرمملکت اورمشیرکو انچارج وزیرکےمکمل یاجزوی اختیارات دے سکیں گے۔ فیصلہ وزارت یا ڈویژن کےفرائض کی آسان انجام دہی اور سبک رفتاری کےلیےکیا گیا ۔رولز آف بزنس کے تحت کسی وزارت یاڈویژن کاوفاقی وزیر نہ ہونے پروزیر اعظم انچارج وزیر ہوتے ہیں۔ اب وزیراعظم اپنےانچارج وزیر کےاختیارات وزیرمملکت اورمشیر کوتفویض کرسکیں گے۔ وزیراعظم وزراءکےدرمیان وزارتوں اورڈویژنزکاحکومتی بزنس تقسیم کرتےہیں۔وزیراعظم وفاقی وزیرکوایک یاایک سےزائد وزارت یاڈویژن کاقلمدان تفویض کرسکتےہیں۔ اس وقت وزیراعظم کےمشیروں کی تعداد چار اوروزرائےمملکت کی تعداد11 ہے۔

اہم خبریں سے مزید