ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں شراب برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ملتان نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی میں ملوث شراب فروش ملزمان تنویر احمد، روہیل مسیح اور راہول مسیح کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ مخدوم رشید کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، شراب کی 02 چالو بھٹیاں پکڑ لیں، 02 شراب فروش ملزمان گرفتار ، 430 لیٹر دیسی شراب اور 430 لیٹر لہن برآمد، پولیس نے شراب کشید کرنے کا سامان بھی برآمد کر لیا، گرفتار شراب فروش ملزمان کی شناخت عرفان مسیح اور عاشر ولد بنیامین کے نام سے ہوئی، پولیس تھانہ دہلی گیٹ کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، 01شراب فروش ملزم گرفتار، 70لیٹر دیسی شراب برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم حمیر ولد عبدالرزاق کو گرفتار کرکے 70لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، سٹی جلالپور پولیس نے ملزم کاشف سے40 لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم یوسف سے 10لیٹر ملزم کلیم اللہ سے 10لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم رابیل سے 30لیٹر ملزم راہول سے 20لیٹر شراب الپہ پولیس نے ملزم بشیر سے چرس مظفر آباد پولیس نے ملزم بلال سے 12لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم سرور سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدما ت درج کرکے کارروائی شروع کردی، اشتہا ری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والے چھاپہ مار ٹیم پر دھاوا بولنے کے الزام میں 8نامزد 30نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہریوں کا رقبہ غیر قانونی طریقے سے دیگر اشخاص کے نام منتقل کرنے کے الزام میں پٹواری کیخلاف آٹھ مقدما ت درج کرلیے ، پولیس نے شہری کو اغوا کرنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کوتوالی پولیس نے دوران ناکہ بندی موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے تین منچلے طفیل ، رومان اور ریئس کو گرفتار کیا جن کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے زبردستی ویگنوں سے بھتہ خوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، بستی ملوک پولیس نے ملزم عمید علی سے پسٹل جبکہ شاہ شمس پولیس نے ملزم شاہد سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے خاتون زیر تعمیر مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک نامزد دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔